ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نتیش کابینہ کی تشکیل،26وزراء کی حلف برداری، منگل پانڈے نہیں پہنچے، خورشیداکلوتامسلم چہرہ

نتیش کابینہ کی تشکیل،26وزراء کی حلف برداری، منگل پانڈے نہیں پہنچے، خورشیداکلوتامسلم چہرہ

Sun, 30 Jul 2017 11:26:21    S.O. News Service

پٹنہ،29؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)131اراکین اسمبلی کے ساتھ کل ایوان میں اعتمادکاووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار کی کابینہ کی آج تشکیل ہوگئی۔کل 26وزراء نے آج وزارت کا حلف لیا۔بی جے پی کے سینئر لیڈر منگل پانڈے حلف لینے نہیں پہنچ پائے۔بی جے پی اور اتحادی پارٹی کے کوٹے سے 12اور جے ڈی یو کے کوٹے سے 14وزراء بنائے گئے ہیں۔یعنی آج کل 26وزراء نے حلف برداری کی۔جے ڈی یو کوٹے سے منجو ورما اکلوتی خاتون وزیر بنیں جبکہ مسلم کوٹے سے متنازعہ بیان دینے والے خورشیدہی وزیربنے ہیں۔ایل جے پی کوٹے سے اکلوتے رکن پشوپتی کمار پارس نے وزیرکے عہدے کا حلف لیاہے۔جورام ولاس پاسوان کے بھائی ہیں اور اب ایل جے پی کے ریاستی صدرہیں۔پشوپتی کمار پارس ابھی کسی ایوان کے رکن نہیں ہیں۔2015میں الیکشن ہارگئے تھے۔اس سے یہ بھی سمجھ میں آتاہے کہ پریواروادجس کاالزام لالوپرنتیش کی طرف سے لگایاجاتارہاہے،اس کابینہ میں بھی واضح طورپرنظرآیاہے۔اورشفافیت کے دعویٰ کی پہلے ہی امتحان میں ہوانکل چکی ہے۔کل ہی وزیراعلیٰ نے کہاتھاکہ ہم شفافیت کے لیے پابندعہدہیں۔ اس درمیان نتیش کابینہ کے اکلوتے مسلم نماچہرہ اورمتنازعہ لیڈرخورشید عرف فیروز احمد نے حلف اٹھا لیا۔واضح ہوکہ کل ہی خورشیدنے جے شری رام کانعرہ لگایاتھااوررحیم کے ساتھ رام کوبھی پوجنے کااعتراف کرتے ہوئے مندروں میں بھی ماتھاٹیکنے کی بات کہی تھی اورکفریہ کلمات کہے تھے ۔جس کے بعدمسلم حلقے شدیدناراض ہیں۔اس بیان کے بعدہی ان کی وزارت پکی مانی جارہی تھی ۔اسی لیے ان کے علاوہ کوئی دوسرامسلم وزیرنہیں بنایاہے ۔یہ جے ڈی یو کوٹے سے وزیر بنے ہیں، پچھلی مہاگٹھ بندھن کی حکومت میں گنا وزیررہے ہیں۔فیروز نے دسویں تک کی تعلیم حاصل کی ہے۔مغربی چمپارن کی سکٹا سیٹ سے ممبر اسمبلی بنے ہیں۔سب سے پہلے بجیندر کمار یادو (جے ڈی یو)نے وزارت کا حلف لیا، جوکہ پچھلی حکومت میں وزیر خزانہ تھے۔ان کے بعد پریم کمار (بی جے پی)، راجیو رنجن سنگھ (جے ڈی یو)نے وزیر کے عہدے کی حلف برداری کی۔ان کے بعد نند کشور یادو (بی جے پی)، شرون کمار (جے ڈی یو)، رامنارائن منڈل (بی جے پی)، جے کمار سنگھ (جے ڈی یو)، کرشندن ورما (جے ڈی یو)، پرمود کمار (بی جے پی)، مہیشور ہزاری (جے ڈی یو)، شیلیش کمار (جے ڈی یو )، ونود نارائن جھا (بی جے پی)، سریش شرما (بی جے پی)،وجے سنہا (بی جے پی)، کماری منجو ورما (جے ڈی یو)، سنتوش نرالا (جے ڈی یو)، خورشید عرف فیروز احمد (جے ڈی یو)، رانا رندھیر سنگھ (بی جے پی)، ونود کمار سنگھ ( بی جے پی)، کرشن کمار رشی (بی جے پی)، مدن ساہنی (جے ڈی یو)، کپل دیو کامت (جے ڈی یو)، دنیش چندر ورما (جے ڈی یو)، رمیش رشدیو، برجکشور بد (بی جے پی)، پشوپتی پارس (ایل جے پی) نے وزیر کے عہدے کا حلف لیا ۔


Share: